اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.78 قیمت فروخت : 40.85
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.75 قیمت فروخت : 279.25
  • یورو قیمت خرید: 326.05 قیمت فروخت : 326.64
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.90 قیمت فروخت : 376.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.02 قیمت فروخت : 199.38
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.84 قیمت فروخت : 204.21
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.91 قیمت فروخت : 76.05
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.76 قیمت فروخت : 911.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 494000 دس گرام : 423500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452830 دس گرام : 388206
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8131 دس گرام : 6979
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

امن وسفارتکاری کا عالمی دن:مریم نواز کا پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت کو حالیہ سفارتی کردار پر خراجِ تحسین

24 Apr 2026
24 Apr 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے امن کے لیے کثیرالجہتی اور سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ حالیہ عالمی بحران میں پاکستان نے کامیاب سفارت کاری کے ذریعے مثبت اور مؤثر کردار ادا کیا۔

انہوں نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں پاکستان کی سفارتی کوششیں قابلِ ستائش ہیں۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستانی سفارت کاروں کی محنت اور مؤثر حکمت عملی کے باعث ممکنہ عالمی جنگ کو روکنے میں مدد ملی اور کروڑوں انسانی جانوں کو بچایا گیا۔ ان کے مطابق حالیہ حالات میں سفارت کاری کے ذریعے ایک نئی امید کو جنم ملا ہے اور دنیا نے پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کیا ہے کہ تنازعات کا حل صرف سفارت کاری میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سفارت کاری کے ذریعے نا صرف عالمی امن بلکہ تجارت اور سیاحت کو بھی فروغ دیا جا سکتا ہے، جبکہ مسئلہ کشمیر جیسے دیرینہ تنازعات کا حل بھی مثبت سفارتی کوششوں سے ممکن ہے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ سفارت کاری موسمیاتی تبدیلی، غربت اور عالمی تنازعات جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے اجتماعی اقدامات کو عملی شکل دینے کا مؤثر ذریعہ ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان مستقبل میں بھی سفارت کاری، مکالمے اور افہام و تفہیم کے ذریعے دنیا میں امن کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے