اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.77 قیمت فروخت : 40.84
  • یورو قیمت خرید: 325.58 قیمت فروخت : 326.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.26 قیمت فروخت : 375.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.55 قیمت فروخت : 198.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.38 قیمت فروخت : 203.74
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.31 قیمت فروخت : 910.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493100 دس گرام : 422800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452005 دس گرام : 387564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7944 دس گرام : 6818
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

شعبہِ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے: مریم اورنگزیب

24 Apr 2026
24 Apr 2026

(لاہور نیوز) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ زراعت کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

اینٹی فوڈ انویسٹمنٹ فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے شعبہ زراعت اولین ترجیح ہے اور اسے جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، اسی لیے پنجاب میں اس شعبے میں سرمایہ کاری بڑھائی گئی ہے، کسانوں کو جدید زرعی آلات فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ پیداوار میں اضافہ ممکن بنایا جا سکے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پوٹھوہار ریجن میں چھوٹے ڈیمز کی تعمیر جاری ہے، جس سے آبپاشی کے مسائل میں کمی آئے گی اور زرعی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایگری ڈرگ فوڈ اتھارٹی قائم کی ہے، جس کا مقصد زرعی شعبے میں معیار اور بہتری کو یقینی بنانا ہے۔

تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت زراعت میں ویلیو ایڈیشن، سٹوریج اور برآمدات پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جبکہ تمام شعبوں میں آئی ٹی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کو پالیسی کا مرکزی حصہ بنایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نجی شعبے کے تعاون سے اکنامک ٹرانسفارمیشن کے اہداف حاصل کیے جائیں گے، جس سے نہ صرف معیشت مضبوط ہوگی بلکہ کسانوں کی آمدن میں بھی اضافہ ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے