اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.78 قیمت فروخت : 40.85
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.75 قیمت فروخت : 279.25
  • یورو قیمت خرید: 326.05 قیمت فروخت : 326.64
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.90 قیمت فروخت : 376.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.02 قیمت فروخت : 199.38
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.84 قیمت فروخت : 204.21
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.91 قیمت فروخت : 76.05
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.76 قیمت فروخت : 911.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 494000 دس گرام : 423500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452830 دس گرام : 388206
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8131 دس گرام : 6979
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب اسمبلی میں گندم اور زرعی مارکیٹنگ پر اہم بحث کا فیصلہ

24 Apr 2026
24 Apr 2026

(ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں گندم کی خریداری اور زرعی مارکیٹنگ کے معاملات پر اہم اور تفصیلی بحث کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں گندم کی خریداری کے نظام پر ارکان اسمبلی کی جانب سے مختلف تحفظات سامنے آئے ہیں، ان تحفظات کے پیش نظر محکمہ قانون  نے سیکرٹری فوڈ کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیر کے روز ایوان میں مکمل ڈیٹا اور اعداد و شمار پیش کریں۔

سیکرٹری فوڈ کو گندم کی خریداری سے متعلق تفصیلی بریفنگ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ وہ بحث کے دوران ایوان کی گیلری میں موجود رہیں گے تاکہ ارکان کے سوالات اور تجاویز کو نوٹ کیا جا سکے۔

جاری مراسلے کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس 27 اپریل کو منعقد ہو گا، جس میں ارکان اسمبلی گندم اور زرعی مارکیٹنگ کے معاملات پر بحث میں حصہ لیں گے۔

محکمہ لا اینڈ پارلیمانی افیئرز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق متعلقہ محکمہ ارکان اسمبلی کو مکمل بریفنگ دینے کا پابند ہو گا، بحث کے آغاز کیلئے متعلقہ وزیر کو خصوصی بریف فراہم کیا جائے گا جبکہ اجلاس کے دوران تمام حکام کی موجودگی لازمی قرار دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہدایت کی گئی ہے کہ بحث کے دوران اٹھائے گئے نکات پر مکمل رپورٹ تیار کی جائے گی، جبکہ صوبائی وزیر یا پارلیمانی سیکرٹری کیلئے اختتامی بریف بھی تیار کیا جائے گا تاکہ آئندہ پالیسی سازی میں اس سے رہنمائی حاصل کی جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے