اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.78 قیمت فروخت : 40.85
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.75 قیمت فروخت : 279.25
  • یورو قیمت خرید: 326.05 قیمت فروخت : 326.64
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.90 قیمت فروخت : 376.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.02 قیمت فروخت : 199.38
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.84 قیمت فروخت : 204.21
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.91 قیمت فروخت : 76.05
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.76 قیمت فروخت : 911.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 494000 دس گرام : 423500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452830 دس گرام : 388206
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8131 دس گرام : 6979
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

راوی روڈ پر بزرگ شہری کے چہرے پر تیزاب پھینکنے والا ملزم گرفتار

24 Apr 2026
24 Apr 2026

(لاہور نیوز) راوی روڈ کے علاقے میں چند روز قبل بزرگ شہری پر تیزاب پھینکنے کے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق ملزم سعید کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، واقعے کی تفتیش کے دوران 100 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لیا گیا، جس میں موٹر سائیکل سوار ملزم کو واردات کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ بزرگ شہری ایک نجی کمپنی میں کیشیئر تھا اور واقعے کے روز تقریباً 20 لاکھ روپے بینک میں جمع کروانے جا رہا تھا، ملزم  نے واردات سے قبل سات روز تک شہری کی ریکی کی اور موقع ملتے ہی اس پر تیزاب پھینک دیا۔

ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ تیزاب پھینکے جانے کے بعد گاڑی میں سوار شہری نے فوری طور پر رفتار تیز کر دی، جس کے باعث ملزم اپنے ارادے میں ناکام رہا، گاڑی نہ رکنے پر ملزم  نے رقم چھیننے کا منصوبہ ترک کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس  نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ واقعے کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے