اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.78 قیمت فروخت : 40.85
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.75 قیمت فروخت : 279.25
  • یورو قیمت خرید: 326.05 قیمت فروخت : 326.64
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.90 قیمت فروخت : 376.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.02 قیمت فروخت : 199.38
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.84 قیمت فروخت : 204.21
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.91 قیمت فروخت : 76.05
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.76 قیمت فروخت : 911.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 494000 دس گرام : 423500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452830 دس گرام : 388206
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8131 دس گرام : 6979
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ مریم نواز سے معروف برطانوی نژاد پاکستانی ڈاکٹر حسنات خان کی ملاقات

23 Apr 2026
23 Apr 2026

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے معروف برطانوی نژاد پاکستانی ڈاکٹر حسنات خان کی ملاقات۔

وزیر اعلی مریم نواز نے ڈاکٹر حسنات خان کو جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی، ساتھ ہی انگلینڈ سے پاکستان آکر ہم وطنوں کی خدمت کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ 

ملاقات میں نو تعمیر شدہ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے متعلق انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعلی نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو بہترین ادارہ بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مریم نواز  نے مزید کہا کہ خوشی ہے پاک دھرتی کے سپوت نے اپنے غریب ہم وطنوں کی خدمت کا راستہ چن لیا، پنجاب ہی نہیں پاکستان کے ہر فرد کو امراض دل کے علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں، پنجاب کو دنیا میں میڈیکل ٹورازم کا ہب بنانا چاہتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے