اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.78 قیمت فروخت : 40.85
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.75 قیمت فروخت : 279.25
  • یورو قیمت خرید: 326.05 قیمت فروخت : 326.64
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.90 قیمت فروخت : 376.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.02 قیمت فروخت : 199.38
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.84 قیمت فروخت : 204.21
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.91 قیمت فروخت : 76.05
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.76 قیمت فروخت : 911.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 494000 دس گرام : 423500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452830 دس گرام : 388206
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8131 دس گرام : 6979
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

منکی پاکس وائرس کے ٹیسٹ اور بہتر علاج معالجے کیلئے متفرق درخواست دائر

24 Apr 2026
24 Apr 2026

(لاہور نیوز) منکی پاکس وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر لاہور ہائیکورٹ میں بہتر ٹیسٹنگ اور علاج معالجے کیلئے متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔

یہ درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے جمع کرائی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک میں منکی پاکس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ متعلقہ ادارے مؤثر اقدامات کرنے میں ناکام ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت منکی پاکس کو کنٹرول کرنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہا، نہ ہی ٹیسٹوں کیلئے لیبارٹری سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور نہ ہی عوامی آگاہی مہم چلائی گئی ہے، مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت منکی پاکس کے مریضوں کا مکمل اور شفاف ڈیٹا جاری کرنے میں بھی ناکام رہا ہے۔

درخواست گزار  نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ وفاقی اور صوبائی محکمہ صحت کو منکی پاکس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں، ساتھ ہی عدالت سے یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ عوامی آگاہی، ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے قیام اور مؤثر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے واضح ہدایات دی جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے