اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اچھرہ: تہرے قتل کا ڈراپ سین، سفاک ماں ہی تینوں معصوم بچوں کی قاتل نکلی

23 Apr 2026
23 Apr 2026

(لاہور نیوز) اچھرہ کے علاقہ میں تہرے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا، ماں ہی بچوں کی قاتل نکلی، ابتدائی تفتیش میں ماں نے اقبالِ جرم بھی کر لیا۔

 پولیس ذرائع کے مطابق خاوند بچوں کے حوالے سے اکثر طعنے مارتا تھا، ماں نے تین روز قبل چھری خریدی تھی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ طعنوں سے تنگ آکر بچوں کو مارنے سے پہلے اس نے اپنے آپ کو مارنے کا منصوبہ بنایا، ماں نے سوچا اگر وہ مر گئی تو بچوں کو اس کا والد گھر سے نکال دے گا،  خاتون کا خاوند اسے لوگوں سے ناجائز تعلقات کے لیے بھی مجبور کرتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مزید مختلف پہلوؤں پر بھی تفتیش جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے