اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.85 قیمت فروخت : 40.92
  • یورو قیمت خرید: 327.29 قیمت فروخت : 327.88
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.61 قیمت فروخت : 377.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.54 قیمت فروخت : 199.90
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.47
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.34 قیمت فروخت : 74.47
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.91 قیمت فروخت : 76.04
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.22 قیمت فروخت : 911.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 495100 دس گرام : 424500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 453838 دس گرام : 389122
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8042 دس گرام : 6902
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈی ایچ اے میں حادثہ کر کے فرار ہونے کا واقعہ، دونوں ملزمان گرفتار

23 Apr 2026
23 Apr 2026

(لاہور نیوز) ڈی ایچ اے لاہور میں حادثہ کر کے فرار ہونے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان مدثر مشتاق اور دانیال امتیاز کاظمی کو حراست میں لے لیا گیا، جبکہ واقعہ میں استعمال ہونے والی بلیک MG Car اور Honda Civic بھی تحویل میں لے لی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیف سٹی لاہور اور ڈی ایچ اے کے کیمروں کی مدد سے گاڑیوں کی شناخت کی گئی اور ملزمان کو ٹریس کیا گیا، مزید برآں جدید ٹیکنالوجی، ایکسائز ریکارڈ اور موبائل ڈیٹا کے ذریعے بھی ملزمان تک رسائی حاصل کی گئی۔

ترجمان کے مطابق 19 اپریل کی صبح 4 بج کر 37 منٹ پر ڈی ایچ اے کے مین بلیوارڈ پر کار ریسنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار 25 سالہ فیصل رحمان کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا، زخمی کو فوری طور پر جنرل ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں ملزمان آپس میں کلاس فیلو ہیں اور غیر قانونی ریسنگ میں ملوث تھے، ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے