اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.85 قیمت فروخت : 40.92
  • یورو قیمت خرید: 327.29 قیمت فروخت : 327.88
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.61 قیمت فروخت : 377.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.54 قیمت فروخت : 199.90
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.47
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.34 قیمت فروخت : 74.47
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.91 قیمت فروخت : 76.04
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.22 قیمت فروخت : 911.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 495100 دس گرام : 424500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 453838 دس گرام : 389122
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8042 دس گرام : 6902
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

روڈ ریسٹوریشن پروگرام: 57 سکیموں پر کام جاری، 76 فیصد پیش رفت

22 Apr 2026
22 Apr 2026

(لاہور نیوز) محکمہ مواصلات و تعمیرات (سی اینڈ ڈبلیو) میں شاہراہوں کی تعمیراتی رفتار اور کام کے معیار کی سخت مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں روڈ ریسٹوریشن پروگرام کے تحت تعمیر اور مرمت ہونے والی شاہراہوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو راجہ جہانگیر انور، اسپیشل سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری، چیف انجینئرز اور ایکسینز  نے آن لائن شرکت کی۔

صوبائی وزیر کو روڈ ریسٹوریشن پروگرام پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 86 میں سے 57 سکیموں پر کام جاری ہے، جبکہ اس پروگرام کے تحت صوبہ بھر میں 1951 کلومیٹر طویل شاہراہوں کی مرمت کی جا رہی ہے، پروگرام کی مجموعی فزیکل پراگرس 76.71 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

ملک صہیب احمد بھرتھ کے مطابق راجن پور، خانیوال، ملتان، حافظ آباد، گوجرانوالہ، جہلم اور مظفر گڑھ میں کام کی رفتار تسلی بخش ہے، جبکہ اوکاڑہ، بہاولنگر، ساہیوال اور مری میں متعلقہ افسران کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شاہراہوں کے تمام منصوبے بروقت مکمل کرنا اولین ترجیح ہے تاکہ عوام کو جلد از جلد بہترین سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے