اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.80 قیمت فروخت : 279.30
  • یورو قیمت خرید: 327.47 قیمت فروخت : 330.06
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.24 قیمت فروخت : 378.91
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.54 قیمت فروخت : 200.90
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.02 قیمت فروخت : 205.39
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.73
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.31
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.48 قیمت فروخت : 915.12
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501400 دس گرام : 429900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459613 دس گرام : 394072
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8342 دس گرام : 7159
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب بھر میں سکیورٹی کمپنیز اور گارڈز کی رجسٹریشن کا جدید ڈیجیٹل نظام متعارف

21 Apr 2026
21 Apr 2026

(لاہور نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سکیورٹی کمپنیز اور گارڈز کی رجسٹریشن کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام متعارف کرا دیا گیا ہے۔

 

حکام کے مطابق نئے نظام کو سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ منسلک کیا جا رہا ہے، جبکہ تمام سکیورٹی کمپنیز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سیفٹی ایپ کے ذریعے اپنی رجسٹریشن مکمل کریں۔

اس سسٹم کے تحت سکیورٹی گارڈز کی اہلیت، ذاتی کوائف اور دیگر معلومات اب سیف سٹی کے مرکزی ڈیٹا بیس کا حصہ ہوں گی جبکہ پولیس ان کا مجرمانہ ریکارڈ بھی اسی پلیٹ فارم پر شامل کرے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد سکیورٹی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور نگرانی کو زیادہ مؤثر بنانا ہے، پنجاب پولیس کے مطابق اس ڈیجیٹل نظام سے صوبے میں سکیورٹی کو مزید مضبوط اور شفاف بنایا جا سکے گا۔

محکمہ داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ سکیورٹی کمپنیز اور گارڈز کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکتی ہے جبکہ تمام متعلقہ اداروں کے لیے سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ مکمل ڈیٹا شیئرنگ لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے