اپ ڈیٹس
  • 245.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.90 قیمت فروخت : 40.97
  • یورو قیمت خرید: 327.99 قیمت فروخت : 328.58
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.66 قیمت فروخت : 377.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.51 قیمت فروخت : 199.87
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.67 قیمت فروخت : 204.04
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.34 قیمت فروخت : 74.47
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.93 قیمت فروخت : 76.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.83 قیمت فروخت : 912.46
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 504900 دس گرام : 432900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 462822 دس گرام : 396822
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8453 دس گرام : 7254
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کو بااختیار بنانے کیلئے نئی پیشرفت

20 Apr 2026
20 Apr 2026

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو، سارہ احمد (تمغہ امتیاز) کا اہم اقدام، چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کو با اختیار بنانے کیلئے نئی پیشرفت سامنے آ گئی۔

چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب اور سکل نیسٹ انسٹی ٹیوٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے۔

چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کو ہنر مند بنانے کے لیے ووکیشنل ٹریننگ پروگرام کا آغاز کیا ہے، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے زیرِ کفالت بچوں کو جدید فنی تربیت فراہم کی جائے گی۔

سارہ احمد نے کہا کہ معاہدے کے تحت انفارمیشن ٹیکنالوجی، تخلیقی فنون و بیوٹیشن اور دیگر شعبوں میں تربیت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کےہر بچے کو خودمختار اور بااعتماد بنانا ہی میرا اولین عزم ہے، تین ماہ کے تربیتی پروگرامز کے ذریعے بچوں کو باوقار روزگار کے قابل بنایا جائے گا۔

چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا تھا کہ بچوں کی بحالی اور معاشی خود انحصاری کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، تربیت کے کامیاب اختتام پر قومی سطح کے سرٹیفکیٹس جاری کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق تحفظ کے ساتھ ساتھ بچوں کو روشن مستقبل دینا ہے، محفوظ، باوقار اور دوستانہ تعلیمی ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ دونوں ادارے تربیتی عمل کی نگرانی اور رپورٹنگ مشترکہ طور پر کریں گے، بچوں کے بہتر اور محفوظ مستقبل کے لیے مؤثر اشتراک قائم ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے