اپ ڈیٹس
  • 245.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.90 قیمت فروخت : 40.97
  • یورو قیمت خرید: 327.99 قیمت فروخت : 328.58
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.66 قیمت فروخت : 377.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.51 قیمت فروخت : 199.87
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.67 قیمت فروخت : 204.04
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.34 قیمت فروخت : 74.47
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.93 قیمت فروخت : 76.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.83 قیمت فروخت : 912.46
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 504900 دس گرام : 432900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 462822 دس گرام : 396822
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8453 دس گرام : 7254
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وفاقی حکومت کا چیف سیکرٹری پنجاب کو خط، اڑان پاکستان پر رپورٹ طلب

20 Apr 2026
20 Apr 2026

(لاہور نیوز) وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد زمان کو خط لکھ کر اڑان پاکستان پر رپورٹ طلب کر لی۔

خط میں اڑان پاکستان کے تحت صوبوں کو دیے گئے اہداف پر پیشرفت رپورٹ طلب کر لی گئی، علاوہ ازیں ایکسپورٹس، توانائی، ماحولیات اور معاشی برابری پر عملدرآمد کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی۔

خط میں پنجاب کو دیئے گئے معاشی اہداف پر کارکردگی رپورٹ وفاق کو جمع کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے اڑان پاکستان کے تحت تمام بڑے شعبوں کی پیشرفت ایک رپورٹ میں شامل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید براں سالانہ پلان 2026-27 کیلئے صوبائی کارکردگی کا مکمل ڈیٹا بھی طلب کر لیا گیا، وفاق نے صوبے سے معاشی ترقی کے اقدامات کی تفصیلی بھی رپورٹ مانگ لی، وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کو ہدایت دی ہے کہ ایکسپورٹس، انرجی اور ماحولیات سے متعلق اقدامات رپورٹ میں شامل کریں،معاشی برابری اور عوامی سہولتوں سے متعلق اقدامات بھی رپورٹ کا حصہ بنائیں۔

وفاقی حکومت نے اڑان پاکستان کے تحت ترقیاتی حکمت عملی اور نتائج ایک ہی دستاویز میں مانگ لیے گئے جبکہ وفاق نے پنجاب کی کارکردگی جانچنے کیلئے واضح پیرامیٹرز مقرر کر دیے۔

وفاقی حکومت نے سالانہ پلان میں صوبائی ترقیاتی کارکردگی کو مرکزی حیثیت دے دی گئی جبکہ اڑان پاکستان کے تحت دیے گئے ٹاسک کی تکمیل کا حساب بھی مانگ لیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے