اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.80 قیمت فروخت : 279.30
  • یورو قیمت خرید: 327.47 قیمت فروخت : 330.06
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.24 قیمت فروخت : 378.91
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.54 قیمت فروخت : 200.90
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.02 قیمت فروخت : 205.39
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.73
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.31
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.48 قیمت فروخت : 915.12
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501400 دس گرام : 429900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459613 دس گرام : 394072
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8342 دس گرام : 7159
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

برائلر گوشت کے نرخ بڑھ گئے، قیمت 555 روپے کلو مقرر

21 Apr 2026
21 Apr 2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتیں ایک بار پھر عدم استحکام کا شکار ہو گئی ہیں، جس کے باعث شہریوں کو مہنگائی کے نئے بوجھ کا سامنا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق برائلر مرغی کے نرخوں میں حالیہ دنوں کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، صرف تین روز میں برائلر کی قیمت میں مجموعی طور پر 21 روپے فی کلو تک اضافہ ہو چکا ہے، جبکہ تازہ اضافہ 7 روپے فی کلو بتایا جا رہا ہے۔

سرکاری طور پر برائلر گوشت کی قیمت 555 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم مختلف علاقوں میں صافی گوشت 620 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، جس پر شہریوں  نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب زندہ برائلر کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، فارم گیٹ ریٹ 355 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہول سیل میں یہ 369 روپے فی کلو تک پہنچ چکا ہے، پرچون سطح پر زندہ برائلر 383 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

انڈوں کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ سامنے آیا ہے، فی درجن انڈوں کی قیمت میں 1 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 246 روپے فی درجن برقرار ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 260 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے