اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.80 قیمت فروخت : 279.30
  • یورو قیمت خرید: 327.47 قیمت فروخت : 330.06
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.24 قیمت فروخت : 378.91
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.54 قیمت فروخت : 200.90
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.02 قیمت فروخت : 205.39
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.73
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.31
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.48 قیمت فروخت : 915.12
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501400 دس گرام : 429900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459613 دس گرام : 394072
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8342 دس گرام : 7159
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بجلی کے نظام کی جدیدیت کی جانب پیشرفت، سمارٹ میٹرز کی تنصیب لازمی قرار

20 Apr 2026
20 Apr 2026

(لاہورنیوز) سمارٹ میٹرنگ کے منصوبے کے آغاز سے بجلی کے نظام کی جدیدیت کی جانب اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

پاور ڈویژن اور آئی ایف سی کے درمیان ٹرانزیکشن ایڈوائزری سروسز معاہدے کے تحت تقریباً ایک کروڑ کنکشنز پر سمارٹ میٹرز کی تنصیب کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جس کیلئے مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

وزیراعظم کے وژن کے تحت بجلی کے ترسیلی نظام کی ڈیجیٹل تبدیلی میں تیزی آ رہی ہے، سمارٹ میٹرنگ سے بجلی چوری کی روک تھام اور بلنگ کے نظام میں شفافیت آئے گی۔

عالمی مسابقتی عمل کے ذریعے سمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں 40 فیصد کمی ممکن ہوئی۔نئے بجلی کنکشنز کیلئے سمارٹ میٹرز کی تنصیب لازمی قرار دے دی گئی، روایتی میٹرز کا اجرا ختم ہونے سے جدید ڈیجیٹل نظام کی جانب عملی پیش رفت ہے۔

تھری فیز صارفین کے تمام میٹرز کو مرحلہ وار سمارٹ میٹرز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کمرشل اور صنعتی صارفین کو ڈیجیٹل نظام میں شامل کیا جائے گا، ناقص میٹرز کے مسئلے کے حل کیلئے مؤثر اقدامات کئے گئے اور نیپرا کی منظوری سے عمل میں تیزی آئی، سمارٹ میٹرز کی تنصیب سے ریکوری میں بہتری اور نقصانات میں کمی متوقع ہے۔

پاور سیکٹر میں اصلاحات سے مالی استحکام اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا، حکومت کا عوام کو قابلِ اعتماد اور معیاری بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کا عزم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے