اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.80 قیمت فروخت : 279.30
  • یورو قیمت خرید: 327.47 قیمت فروخت : 330.06
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.24 قیمت فروخت : 378.91
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.54 قیمت فروخت : 200.90
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.02 قیمت فروخت : 205.39
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.73
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.31
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.48 قیمت فروخت : 915.12
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501400 دس گرام : 429900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459613 دس گرام : 394072
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8342 دس گرام : 7159
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے زرعی ٹیکس کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دے دیا

20 Apr 2026
20 Apr 2026

(ویب ڈیسک)اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ایگزیکٹیو آرڈر کا استعمال کرتے ہوئے زرعی ٹیکس جمع کرنے کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

 پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر ملک محمد احمد خان نے ایگزیکیٹو آرڈر کے تحت زرعی ٹیکس کا نوٹیفکشن کالعدم قرار دیدیا اور رولنگ پڑھ کر سنا دی۔

ملک احمد خان نے کہا کہ ٹیکس لگانے کا اختیار صرف اسمبلی کے پاس ہی ہے، پنجاب اسمبلی کایہ اختیار سرکاری افسر استعمال نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سمیت کوئی بھی ایگزیکٹیو اتھارٹی کسی قسم کا ٹیکس نہیں لگا سکتی، ایسے نوٹی فکیشن سے پنجاب اسمبلی کا استحقاق مجروح ہوا۔

ملک احمد خان نے کہا کہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے قانون سازی ایگزیکٹو اتھارٹی کے لگائے گئے ٹیکسز کا جائزہ لے جبکہ قانونی کمیٹی 15 دن میں اپنی رپورٹ پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پیش کرے۔

رولنگ پڑھنے کے بعد ارکان پنجاب اسمبلی کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے ڈیسک بجائے گئے جبکہ اپوزیشن کے اراکین نے بھی اس اقدام کی تعریف کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے