اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.80 قیمت فروخت : 279.30
  • یورو قیمت خرید: 327.47 قیمت فروخت : 330.06
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.24 قیمت فروخت : 378.91
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.54 قیمت فروخت : 200.90
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.02 قیمت فروخت : 205.39
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.73
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.31
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.48 قیمت فروخت : 915.12
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501400 دس گرام : 429900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459613 دس گرام : 394072
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8342 دس گرام : 7159
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

عالمی مہنگائی 4.4 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے: احسن اقبال

20 Apr 2026
20 Apr 2026

(لاہورنیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عالمی مہنگائی 2026 میں 4.4 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے۔

 

وفاقی دارالحکومت کا ماہانہ ترقیاتی رپورٹ پر ورچوئل خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سکیورٹی وجوہات کے باوجود رپورٹ کا اجرا، تسلسل برقرار رکھا گیا، وزیراعظم اور عسکری قیادت تنازع کے حل کیلئے سرگرم سفارتی کوششوں میں مصروف ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ پیچیدہ عالمی تنازعات کا حل مذاکرات سے ہی ممکن، لچک اور صبر ضروری ہے، پاکستان نے مشکل سفارتی ہدف حاصل کر کے عالمی سطح پر ساکھ بہتر بنائی، جنگ جاری رہی تو عالمی معیشت پر منفی اثرات،مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے 8 ماہ میں معیشت مستحکم،مہنگائی 5.5 فیصد تک کم ہوئی، معاشی شرح نمو 3.8 فیصد، بیرونی و مالیاتی شعبے میں بہتری ہوئی، مشرقِ وسطیٰ کشیدگی سے عالمی معیشت دباؤ کا شکار، نمو 3.1 فیصد متوقع ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ عالمی مہنگائی 2026 میں 4.4 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے، 11اپریل کو پیٹرول 12 اور ڈیزل 13.5 روپے فی لیٹر سستا کیا گیا، کاشتکاروں کے ریلیف کیلئے ڈیزل مزید 32.12 روپے فی لیٹر کم کیا گیا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی کنٹرول اور عوامی ریلیف کیلئے متحرک ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے