اپ ڈیٹس
  • 245.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.90 قیمت فروخت : 40.97
  • یورو قیمت خرید: 327.99 قیمت فروخت : 328.58
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.66 قیمت فروخت : 377.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.51 قیمت فروخت : 199.87
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.67 قیمت فروخت : 204.04
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.34 قیمت فروخت : 74.47
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.93 قیمت فروخت : 76.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.83 قیمت فروخت : 912.46
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 504900 دس گرام : 432900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 462822 دس گرام : 396822
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8453 دس گرام : 7254
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 1700 سے زائد پوائنٹس کمی

20 Apr 2026
20 Apr 2026

(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

 

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی، 3000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 625 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

تاہم کاروباری روز کے اختتام تک مندی برقرار رہی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 1742 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 72 ہزار 196 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 52 ارب 96 کروڑ 56 لاکھ 45 ہزار 724 روپے مالیت کے 59 کروڑ 78 لاکھ 72 ہزار 201 شیئرز کا لین دین ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 73 ہزار 939 پوانئٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ایران امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کے اعلان کے بعد ایشیائی مارکیٹس میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 0.62 فیصد اضافہ ہوا، چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 0.59 فیصد کی تیزی دیکھی گئی ہے جبکہ جاپان کے نکی انڈیکس میں بھی 0.46 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس کے علاوہ انڈونیشیا کے جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس میں 0.17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے