(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتیں عدم استحکام کا شکار ہو گئی ہیں۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر مرغی کے نرخوں میں مزید 8 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، برائلر گوشت کی قیمت 548 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم مارکیٹ میں صافی گوشت 620 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، جو سرکاری قیمتوں سے نمایاں طور پر زیادہ ہے۔
دوسری جانب زندہ برائلر کے نرخوں میں بھی 5 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کی قیمت 350 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں یہ 364 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے، پرچون سطح پر زندہ برائلر 379 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق صرف دو دنوں کے دوران برائلر کی قیمت میں مجموعی طور پر 15 روپے فی کلو تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس نے صارفین کی تشویش میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
ادھر انڈوں کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا ہے، اور فی درجن انڈے 245 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی کی قیمت 7 ہزار 230 روپے مقرر کی گئی ہے۔
