اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.85 قیمت فروخت : 40.92
  • یورو قیمت خرید: 327.29 قیمت فروخت : 327.88
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.61 قیمت فروخت : 377.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.54 قیمت فروخت : 199.90
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.47
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.34 قیمت فروخت : 74.47
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.91 قیمت فروخت : 76.04
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.22 قیمت فروخت : 911.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 495100 دس گرام : 424500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 453838 دس گرام : 389122
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8042 دس گرام : 6902
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بہروز سبزواری کی پوڈکاسٹرز پر تنقید،سینئر اداکار کابیان سامنے آگیا

20 Apr 2026
20 Apr 2026

(ویب ڈیسک)شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے پوڈ کاسٹر کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

بہروز سبزواری نے ماضی میں چند پوڈکاسٹس میں شرکت کی تھی، جن میں عدنان فیصل اور نادر علی کے ساتھ گفتگو شامل ہے۔ یہ انٹرویوز بعض متنازع بیانات، خصوصاً شراب سے متعلق گفتگو کے باعث سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے، جس کے بعد اداکار کو وضاحتیں بھی دینا پڑیں اور انہوں نے کچھ عرصے کے لیے انٹرویوز سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

 

اب ایک تازہ انٹرویو میں، جو شہزاد نواز کے ساتھ ہوا، بہروز سبزواری نے کہا کہ آج کل ہر کوئی پوڈکاسٹ کر رہا ہے اور بعض میزبان جان بوجھ کر ایسی باتیں نکالتے ہیں جو دوسروں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ دعا کرتے ہیں کہ ان کے منہ سے کوئی ایسی بات نہ نکلے جو کسی کے لیے تکلیف دہ ہو۔

 

 

اداکار نے مزید انکشاف کیا کہ جو متنازع باتیں وائرل ہوئیں، وہ دراصل آف دی ریکارڈ تھیں، لیکن انہیں بعد میں پبلک کر دیا گیا۔ اسی تناظر میں انہوں نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح مواد بنا کر کمائی کرنا درست نہیں، بلکہ ایسی آمدن حلال نہیں ہو سکتی۔

 

بہروز سبزواری نے سوال اٹھایا کہ کیا آج کے دور میں لوگ حلال اور حرام کا فرق بھی بھول چکے ہیں؟ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی شخص کروڑوں کی گاڑی خرید بھی لے، تو اس کی کوئی اہمیت نہیں اگر وہ پیسہ جائز طریقے سے حاصل نہ کیا گیا ہو۔

ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے، جہاں کچھ لوگ ان کے مؤقف کی حمایت کر رہے ہیں تو کچھ اسے موجودہ ڈیجیٹل کلچر پر سخت تنقید قرار دے رہے ہیں

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے