اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.60 قیمت فروخت : 200.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.31 قیمت فروخت : 203.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.92 قیمت فروخت : 76.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501800 دس گرام : 430200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459980 دس گرام : 394347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8290 دس گرام : 7115
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

رمشا اور خوشحال کا شادی کا باضابطہ اعلان ، تصاویر بھی شیئر

18 Apr 2026
18 Apr 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ رمشا خان اور ساتھی اداکار خوشحال خان نے شادی کا باضابطہ اعلان کر دیا اور شادی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیں۔

رمشا اور خوشحال نے انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'بسم اللہ الرحمن الرحیم، ہم خوشی سے یہ خبر شیئر کر رہے ہیں کہ الحمدللہ ہم شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں'۔

پوسٹ میں کہا گیا کہ ہم اس نئے سفر کا آغاز ایک ساتھ کرنے پر بے حد شکر گزار ہیں۔ جن سب لوگوں نے اس راستے میں ہمارا ساتھ دیا، ہمیں محبت اور دعاؤں سے نوازا، ان سب کا دل سے شکریہ ، آپ کی محبت ہمارے لیے الفاظ سے کہیں بڑھ کر ہے۔

رمشا اور خوشحال کی جانب سے کہا گیا کہ اس خوشی کے موقع پر ہم آپ سب سے مؤدبانہ درخواست کرتے ہیں کہ ہماری ذاتی زندگی کی پرائیویسی کا احترام کریں۔ ہمارے اس سفر کا حصہ بننے اور ہمیشہ ہمیں اپنی محبت اور دعاؤں میں یاد رکھنے کا شکریہ۔

 

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں شادی کی تصاویر میں رمشا کو لال رنگ کے عروسی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ خوشحال نے کالے رنگ کی شلوار قمیض زیب تن کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شادی کی افواہوں کے بعد رمشا اور خوشحال کے نکاح کی تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھیں۔

تاہم بعد ازاں اداکارہ رمشا خان نے انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے ان خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے تصویر وائرل کرنے والوں پر برہمی کا بھی اظہار کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے