اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.60 قیمت فروخت : 200.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.31 قیمت فروخت : 203.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.92 قیمت فروخت : 76.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501800 دس گرام : 430200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459980 دس گرام : 394347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8290 دس گرام : 7115
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ریما خان نے معروف اداکارہ کو تھپڑ مارنے کا اعتراف کر لیا

18 Apr 2026
18 Apr 2026

(ویب ڈیسک) نامور اداکارہ ریما خان نے معروف پاکستانی اداکارہ کو تھپڑ مارنے کا اعتراف کرلیا۔

 

ریما خان ایک معروف پاکستانی اداکارہ، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ہیں، وہ پاکستان کی مقبول ترین اداکاراؤں میں شمار ہوتی تھیں اور اپنی خوبصورتی اور سٹارڈم کی وجہ سے بے حد پسند کی جاتی تھیں۔

ریما خان نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم بلندی سے کیا اور شہرت حاصل کی۔ ان کی دیگر نمایاں فلموں میں کوئی تجھ سا کہاں، زمین آسمان، جو ڈر گیا وہ مر گیا، چور مچائے شور، ہاتھی میرے ساتھیؤ اور نکاح شامل ہیں۔

  ریما خان نے ایک پوڈکاسٹ میں اپنی فلم "مس استنبول" کی ایک ساتھی اداکارہ کو تھپڑ مارنے کا اعتراف کیا اور بتایا کہ میں ایک انٹروورٹ تھی اور صرف اپنے کام پر توجہ دیتی تھی، میں لڑائی جھگڑا کرنے والی نہیں تھی، لیکن ظاہر ہے جب آپ کی عمر 18 سے 25 سال کے درمیان ہو تو آپ آسانی سے مشتعل ہو سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ایک اداکارہ ساتھی نے میرے ساتھ بدتمیزی کی تو میں خود پر قابو نہ رکھ سکی اور اسے تھپڑ مار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ایسی انسان ہوں جو گالی گلوچ نہیں کرتی، ہم اسلام آباد میں میڈم شمیم آراء کی فلم  مس استنبول  کی شوٹنگ کر رہے تھے، وہاں بہت لوگ موجود تھے، اس دوران ساتھی اداکارہ نے دو بار میرے ساتھ بدزبانی کی، مجھے نہیں معلوم کیا ہوا، میں نے سب کے سامنے اسے تھپڑ مار دیا۔

ریما نے بتایا کہ وہ ایک مشہور پاکستانی اداکارہ ہے اور آج بھی انڈسٹری میں کام کر رہی ہے، میں اس کا نام نہیں لوں گی لیکن مجھے اس پر افسوس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب میں سوچتی ہوں کہ مجھے خود پر قابو رکھنا چاہئے تھا، میں دل سے اس کے لیے دعا کرتی ہوں، مجھے آج بھی اپنے اس عمل پر ندامت ہے، کاش میں خود کو روک لیتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نمبر ون اور نمبر ٹو اداکارہ کی بحث اداکاراؤں نے نہیں بلکہ صحافیوں نے شروع کی تھی۔

یہ بھی قابلِ ذکر ہے کہ ریما خان کی فلم "مس استنبول" میں ان کی ساتھی اداکارہ کوئی اور نہیں بلکہ میرا تھیں، جن کے ساتھ ماضی میں ان کی شدید رقابت بھی رہی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے