اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.60 قیمت فروخت : 200.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.31 قیمت فروخت : 203.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.92 قیمت فروخت : 76.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501800 دس گرام : 430200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459980 دس گرام : 394347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8290 دس گرام : 7115
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معافی مانگنے کے بعد فضا علی کی ایک اور متنازع ویڈیو سامنے آگئی

19 Apr 2026
19 Apr 2026

(ویب ڈیسک)متنازع ویڈیو سے متعلق معافی مانگنے کے بعد فضا علی کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی۔

فضا علی نے ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں ایک بار پھر انکے شوہر انہیں کندھے پر اٹھاتے نظر آرہے ہیں۔ویڈیو کے ساتھ انہوں نے ایک جذباتی انداز میں پیغام بھی لکھا کہ ’’جنہیں میرا اٹھایا جانا بھاری لگا تھا… آج لندن میں وہی منظر ہلکا لگ رہا ہے۔ نہ میں بدلی ہوں، نہ محبت، صرف نظروں کا وزن کم ہو گیا۔ اب بتاؤ… بوجھ کس پر تھا؟”

یاد رہے کہ حال ہی میں فضا علی کے پروگرام کا ایک مختصر کلپ سامنے آیا تھا، جس میں ان کے شوہر اعجاز خان نے لائیو شو کے دوران انہیں کندھے پر اٹھا لیا تھا۔اس منظر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا تھا جنہوں نے اسے غیر مناسب قرار دیتے ہوئے تنقید کی۔

بعد ازاں پیمرا نے بھی اس کا نوٹس لیتے ہوئے نجی ٹی وی چینل کو شوکاز نوٹس جاری کر کے وضاحت طلب کی۔واضح رہے کہ فضا علی نے حال ہی میں 41 سال کی عمر میں تیسری شادی کی ہے اور حالیہ دنوں میں وہ اپنے نئے شوہر اعجاز خان کے ساتھ مختلف ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

 
 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے