اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.85 قیمت فروخت : 40.92
  • یورو قیمت خرید: 327.29 قیمت فروخت : 327.88
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.61 قیمت فروخت : 377.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.54 قیمت فروخت : 199.90
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.47
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.34 قیمت فروخت : 74.47
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.91 قیمت فروخت : 76.04
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.22 قیمت فروخت : 911.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 495100 دس گرام : 424500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 453838 دس گرام : 389122
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8042 دس گرام : 6902
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معروف صحافی کے میرا سے پوڈ کاسٹ میں نامناسب سوالات،اداکارہ انٹرویو چھوڑ کر چلی گئیں

20 Apr 2026
20 Apr 2026

(ویب ڈیسک)نامور اداکارہ میرادوران پوڈ کاسٹ صحافی ارشاد بھٹی کے نامناسب سوالات کی وجہ سے انٹرویو ادھورا چھوڑ کر چلی گئیں۔

پاکستانی اداکارہ میرا ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’سائکو‘کی تشہیر میں مصروف ہیں، جو عیدالاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی،اس فلم میں شان شاہد مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ میرا ٹائٹل رول میں نظر آئیں گی۔

فلم کی پروموشن کے سلسلے میں وہ مختلف انٹرویوز اور پوڈکاسٹس میں شرکت کر رہی ہیں۔حال ہی میں وہ ارشاد بھٹی کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں ان سے متنازع اور ذاتی نوعیت کے سوالات کیے گئے۔

ان سوالات میں ان کی ماضی کی ذاتی زندگی اور مختلف افواہوں کا ذکر شامل تھا جن کا جواب دینے میں میرا کو مشکل پیش آئی۔انہوں نے بار بار گفتگو کو اپنی فلم کی طرف موڑنے کی کوشش کی مگر میزبان نے مسلسل حساس موضوعات کو چھیڑے رکھا۔

صورتحال اس وقت مزید خراب ہوئی جب میزبان نے انہیں طنزیہ انداز میں ’سائیکو‘ کہا اور ماضی کے تنازعات بھی اٹھائے۔

بالآخر میرا نے خاموشی اختیار کرتے ہوئے انٹرویو چھوڑ دیا۔اداکارہ مشی خان نے بھی اس رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سینئر صحافی کو اس طرح کے سوالات سے گریز کرنا چاہیے تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے