اپ ڈیٹس
  • 245.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.90 قیمت فروخت : 40.97
  • یورو قیمت خرید: 327.99 قیمت فروخت : 328.58
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.66 قیمت فروخت : 377.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.51 قیمت فروخت : 199.87
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.67 قیمت فروخت : 204.04
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.34 قیمت فروخت : 74.47
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.93 قیمت فروخت : 76.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.83 قیمت فروخت : 912.46
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 504900 دس گرام : 432900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 462822 دس گرام : 396822
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8453 دس گرام : 7254
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مون سون کی تیاریوں کیلئے لاہور انتظامیہ متحرک، اہم مقامات کے دورے

20 Apr 2026
20 Apr 2026

(لاہور نیوز) مون سون اور موسم برسات کے پیش نظر لاہور انتظامیہ پیشگی اقدامات کیلئے متحرک ہو گئی۔

کمشنر لاہور مریم خان اور ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) علی اعجاز  نے شہر اور گردونواح کے اہم پوائنٹس کا دورہ کیا۔

کمشنر لاہور  نے دریائے راوی کے اہم مقامات شاہدرہ، کالا خطائی روڈ اور ریلوے ٹریک کے اطراف کا معائنہ کیا، جہاں چیف انجینئر اریگیشن لاہور ریجن نے جاری اقدامات اور آئندہ کی منصوبہ بندی پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر کمشنر مریم خان نے کہا کہ بندوں کے پشتوں کی مضبوطی اور پانی کے بہاؤ میں رکاوٹوں کا خاتمہ مون سون تیاریوں میں اہم ترین اقدامات ہیں، شاہدرہ کے مقام پر سائفن سے اہم پوائنٹس تک سٹرکچرز کی استعداد اور تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

انہوں  نے بتایا کہ لاہور، شیخوپورہ اور قصور سمیت ڈویژن کے مختلف اضلاع کی 122 ڈرینز میں ڈی سلٹنگ آپریشنز جاری ہیں، جو مون سون انتظامات کا سب سے بڑا ہدف ہیں، پیشگی اقدامات کے ذریعے ہی ممکنہ چیلنجز سے مؤثر طور پر نمٹا جا سکتا ہے۔

کمشنر لاہور  نے ہدایت کی کہ لاہور، شیخوپورہ، قصور اور ننکانہ صاحب کی ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹیوں کو مکمل طور پر متحرک کیا جائے اور محکمہ آبپاشی، ضلعی انتظامیہ اور واسا کے درمیان مؤثر رابطہ یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ سیم نالوں کی صفائی، تجاوزات کے خاتمے اور سیلابی نالوں کے اطراف فوری مشینری کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے، تمام اضلاع کو محکمہ موسمیات اور محکمہ آبپاشی سے مسلسل رابطے میں رہنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے