اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.80 قیمت فروخت : 279.30
  • یورو قیمت خرید: 327.47 قیمت فروخت : 330.06
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.24 قیمت فروخت : 378.91
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.54 قیمت فروخت : 200.90
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.02 قیمت فروخت : 205.39
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.73
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.31
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.48 قیمت فروخت : 915.12
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501400 دس گرام : 429900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459613 دس گرام : 394072
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8342 دس گرام : 7159
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ہنجروال میں پینٹ فیکٹری میں آتشزدگی، فضا دھوئیں سے بھر گئی

20 Apr 2026
20 Apr 2026

(لاہور نیوز) ہنجروال کے علاقے میں واقع ایک پینٹ فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور فضا دھوئیں سے بھر گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو صبح 9 بج کر 25 منٹ پر ملتان روڈ ہنجروال سے آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر ریسکیو 1122 کی فائر و ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق فیکٹری میں کیمیکل اور پینٹ کا سامان موجود تھا ، جس کے باعث آگ کی شدت میں اضافہ ہوا، آگ بجھانے کیلئے ریسکیو 1122 کی 21 ایمرجنسی گاڑیاں اور 65 فائر فائٹرز  نے حصہ لیا، جبکہ اسپیشل فوم اور سیلف کنٹیننگ بریتھنگ آپریٹس کی مدد سے آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، جبکہ سرچ اور ریسکیو آپریشن بھی جاری ہے، ضلعی ایمرجنسی آفیسر خود آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق تاحال کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم علاقے میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر مکمل قابو پانے تک امدادی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے