اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ: نو مئی مقدمات میں اپیلوں پر سماعت ملتوی

20 Apr 2026
20 Apr 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں نو مئی کے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی سزاؤں کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔

جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ  نے کیس کی سماعت کی، عدالت کے روبرو پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر تھیں۔

اسی کیس میں پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ اور افضال عظیم پاہٹ سمیت دیگر کی سزا معطلی کی درخواستوں پر بھی سماعت ہونا تھی، تاہم پیش رفت نہ ہو سکی۔

مزید برآں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بریت کے خلاف دائر حکومتی اپیل بھی سماعت کیلئے مقرر تھی، جسے بھی ملتوی کر دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے