اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.80 قیمت فروخت : 279.30
  • یورو قیمت خرید: 327.47 قیمت فروخت : 330.06
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.24 قیمت فروخت : 378.91
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.54 قیمت فروخت : 200.90
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.02 قیمت فروخت : 205.39
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.73
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.31
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.48 قیمت فروخت : 915.12
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501400 دس گرام : 429900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459613 دس گرام : 394072
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8342 دس گرام : 7159
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، 1718 ملزمان گرفتار

20 Apr 2026
20 Apr 2026

(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے رواں سال منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 1718 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق اس حوالے سے 1674 مقدمات درج کئے گئے ہیں، کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد کی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 579 کلو چرس، 139 کلو آئس اور 31 کلو ہیروئن برآمد کی گئی، اس کے علاوہ 69 کلو بھنگ، 6 کلو افیون اور 10 ہزار 519 لٹر شراب بھی ضبط کی گئی۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات کی طرف راغب کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، آئس سمیت جدید منشیات کی آن لائن خرید و فروخت پر بھی کڑی نظر رکھی جائے۔

سی سی پی او  نے مزید کہا کہ انسداد منشیات کیلئے متعلقہ اداروں کے ساتھ معلومات کے تبادلے اور باہمی تعاون کو یقینی بنایا جائے، جبکہ منشیات کی سپلائی چین میں ملوث عناصر کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے