(لاہورنیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا سہ ملکی دورہ مکمل کرکے انطالیہ ترکیہ سے پاکستان لاہور پہنچ گئے۔
وزیرِ اعظم کا 3 روزہ دورہ سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے دوروں پر مشتمل تھا جہاں وزیرِ اعظم نے تینوں برادر ممالک کی قیادت سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شریک دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں۔
اپنے دوروں کے دوران وزیرِ اعظم نے برادر ممالک کے ساتھ تعلقات کی مزید مضبوطی، خطے میں امن کے قیام کیلئے پاکستان کی کوششوں اور خطے و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
پاکستانی وفد میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی سید طارق فاطمی کے ہمراہ تھے۔
اپنے دوروں کے دوران وزیرِ اعظم نے برادر ممالک کے ساتھ تعلقات کی مزید مضبوطی، خطے میں امن کے قیام کیلئے پاکستان کی کوششوں اور خطے و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بتایا کہ ہم نے اپنی مصروفیات کو کامیابی سے مکمل کر لیا ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ سعودی عرب اور قطر کے دورے نہایت نتیجہ خیز رہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے بامقصد دوطرفہ مذاکرات ہوئے، انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر وزیرِ اعظم نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ ملاقات کی، انطالیہ ڈپلومیسی فورم عالمی پلیٹ فارم کی شکل اختیار کر چکا ہے۔
