پنجاب گورنمنٹ
ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا فیصلہ، الیکٹرک بسوں کا دائرہ کار بڑھانے کا اعلان
18 Apr 2026
18 Apr 2026
(لاہور نیوز)عوام کو ریلیف دینے کے لیے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کی ہدایت پر اس سلسلے میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جبکہ متعلقہ افسران کو نئے کرایوں کی فہرست جلد جاری کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع کمی کے پیش نظر کرایوں میں مزید کمی بھی ممکن ہے، جس سے مسافروں کو نمایاں ریلیف ملے گا۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر روزانہ لاکھوں شہریوں کو مفت سفر کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں، آئندہ چند ہفتوں میں صوبے کے مزید 10 اضلاع میں الیکٹرک بسیں چلانے کا منصوبہ بھی زیر عمل ہے، جس سے ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ ملے گا اور شہریوں کو جدید سفری سہولیات میسر آئیں گی۔
