اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.60 قیمت فروخت : 200.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.31 قیمت فروخت : 203.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.92 قیمت فروخت : 76.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501800 دس گرام : 430200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459980 دس گرام : 394347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8290 دس گرام : 7115
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

دنیا بھر سے “شکریہ پاکستان” کی آوازیں بلند ہو رہی ہیں: عظمیٰ بخاری

18 Apr 2026
18 Apr 2026

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ دنیا بھر سے “شکریہ پاکستان” اور “تشکر پاکستان” کی آوازیں بلند ہو رہی ہیں اور عالمی برادری پاکستان کی امن کے لیے کاوشوں کو دل سے تسلیم کر رہی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ شہباز شریف، عاصم منیر اور اسحاق ڈار سفارتی محاذ پر نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں، جبکہ وزیراعظم اور آرمی چیف کو امن کا داعی قرار دیا۔

عظمیٰ بخاری کے مطابق پاکستان کا پرچم عالمی سطح کے ہر فورم پر سربلند ہو رہا ہے اور حکومتی سفارت کاری کے نتیجے میں مشرقِ وسطیٰ میں امن کی بحالی ممکن ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو عناصر پاکستان کو عالمی تنہائی کا شکار کرنا چاہتے تھے، انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان دوبارہ اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر رہا ہے، جبکہ ملکی کامیابیوں سے سرحد پار بے چینی پائی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے