اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.85 قیمت فروخت : 279.35
  • یورو قیمت خرید: 328.73 قیمت فروخت : 329.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.33 قیمت فروخت : 379.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.45 قیمت فروخت : 202.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.45
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.94 قیمت فروخت : 76.08
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.38 قیمت فروخت : 912.01
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 502200 دس گرام : 430600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 460347 دس گرام : 394714
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8266 دس گرام : 7094
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

افتخار احمد کی جانب سے اسٹرائیک ریٹ پر تنقید کے بعد صاحبزادہ فرحان کا ردعمل جاری

15 Apr 2026
15 Apr 2026

(ویب ڈیسک)پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان کا آل راؤنڈر افتخار احمد کی جانب سے اسٹرائیک ریٹ پر ہونے والی تنقید کے بعد ردعمل سامنے آگیا۔

صاحبزادہ فرحان نے بتایا کہ ابتدا میں وہ مسلسل رنز اسکور کر رہے تھے لیکن ان کا اسٹرائیک ریٹ موضوعِ بحث بنا رہا۔ اسی دوران افتخار احمد نے انہیں کہا کہ اوپنر کے طور پر 132 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ کھیلنا کافی نہیں ہے۔

فرحان کے مطابق انہیں اس وقت یہ بات اچھی نہیں لگی کیونکہ وہ ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر تھے، تاہم بعد میں انہوں نے اس تنقید کو سنجیدگی سے لیا اور اپنی بیٹنگ اسٹائل میں تبدیلی کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بعد ازاں کوچ عبدالرحمان نے بھی مشورہ دیا کہ جدید ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کامیابی کے لیے 140 سے زائد اسٹرائیک ریٹ ضروری ہے، جس کے بعد پاور ہٹنگ پر خاص توجہ دی۔

صاحبزادہ فرحان نے بتایا کہ سخت محنت کے نتیجے میں نمایاں بہتری آئی اور بعد کے ٹورنامنٹس میں نہ صرف اسٹرائیک ریٹ بڑھایا بلکہ سب سے زیادہ چھکے بھی لگائے۔

اوپنر کا کہنا تھا کہ اب بیٹنگ میں جارحانہ انداز اپنانے پر توجہ دیتا ہوں اور پاور پلے میں بڑے شاٹس کھیلنے کی بھرپور کوشش کرتاہوں جس کے لیے مسلسل پریکٹس بھی کر رہاہوں۔

 
 
 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے