اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شان مسعود ٹیسٹ کپتان برقرار، سرفراز احمد ہیڈ کوچ مقرر

15 Apr 2026
15 Apr 2026

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سابق کپتان سرفراز احمد ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ بنگلا دیش کے ساتھ سیریز کے شیڈول کے اعلان کے بعدکپتان اور ہیڈ کوچ کا باضابطہ اعلان کرے گا۔

ذرائع کے مطابق سرفراز احمد ،اظہر محمود کی جگہ پہلی بار ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالیں گے، وہ اس وقت قومی سلیکٹر بھی ہیں جبکہ شان مسعود پہلے ہی قیادت کی ذمے داریاں سنبھال رہے ہیں ممکنہ طور پر پاکستانی ٹیم بنگلا دیش،ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ سیریز کھیلے گا۔

اکتوبر میں پاکستان نے آخری ٹیسٹ سیریز جنوبی افریقا کے خلاف کھیلی تھی،جو ایک ایک سے برابر ہوئی تھی۔ذرائع کے مطابق شان مسعود کو کپتان برقرار رکھ کر مستقل مزاجی کی پالیسی برقرار رکھی جائے گی۔ 

 

 

 

اس وقت وائٹ بال کے ہیڈ کوچ نیوزی لینڈ کے مائیک ہیسن ہیں جبکہ ون ڈے کی کپتانی شاہین شاہ آفریدی اور ٹی ٹوئینٹی کے کپتان سلمان علی آغا ہیں۔

سرفراز احمد کی قیادت میں اس وقت لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ریڈ بال کیمپ لگاہوا ہے جس میں قومی اکیڈمی کے کوچز بھی شامل ہیں۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے