اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.60 قیمت فروخت : 200.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.31 قیمت فروخت : 203.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.92 قیمت فروخت : 76.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501800 دس گرام : 430200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459980 دس گرام : 394347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8290 دس گرام : 7115
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان، برطانیہ کا معدنی شعبے کی ترقی کیلئے بڑا اشتراک، منصوبے کا افتتاح

16 Apr 2026
16 Apr 2026

(لاہورنیوز) پاکستان اور برطانیہ نے معدنی شعبے کی ترقی کیلئے بڑے اشتراک کے ذریعے جیو سائنس تربیتی پروگرام شروع کر دیا۔

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے مشترکہ طور پر منصوبے کا افتتاح کر دیا۔یو کے فنڈڈ REMIT پروگرام کے تحت جی ایس پی کی تکنیکی استعداد بڑھانے کیلئے عملی تربیت کا آغاز ہو گیا، برطانوی ہائی کمشنر نے اس موقع پر امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی تعریف کی۔

جین میریٹ نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان کی امن کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔

 

وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے برطانوی ہائی کمیشن اور ایف سی ڈی او کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق جیو سائنس تربیت اور جدید طریقہ کار متعارف کرائے جائیں گے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ جی ایس پی جیسے اداروں کو مضبوط بنا کر سرمایہ کاری کیلئے پاکستان کو پرکشش بنایا جائے گا، عالمی سطح پر معدنی وسائل کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ پاکستان کے پاس غیر معمولی جغرافیائی و معدنی صلاحیت موجود ہے، یہ پروگرام پاکستانی سائنسدانوں کو جدید آلات فراہم کرنے اور ادارہ جاتی صلاحیت میں اضافہ کرنے میں مدد دے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے