اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.85 قیمت فروخت : 279.35
  • یورو قیمت خرید: 328.73 قیمت فروخت : 329.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.33 قیمت فروخت : 379.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.45 قیمت فروخت : 202.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.45
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.94 قیمت فروخت : 76.08
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.38 قیمت فروخت : 912.01
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 502200 دس گرام : 430600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 460347 دس گرام : 394714
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8266 دس گرام : 7094
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ملک میں ایل این جی سپلائی معطل، سوئی ناردرن سسٹم پر شدید دباؤ

16 Apr 2026
16 Apr 2026

(لاہور نیوز) ملک میں ایل این جی کی سپلائی مکمل طور پر معطل ہونے کے باعث گیس کا نظام شدید دباؤ کا شکار ہو گیا، جس سے گھریلو اور صنعتی صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن گیس کے سسٹم میں یومیہ 900 سے 1100 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی شامل کی جاتی ہے، جس سے صنعتی، کمرشل اور گھریلو ضروریات پوری کی جاتی ہیں، تاہم سپلائی بند ہونے سے سسٹم پر غیر معمولی دباؤ بڑھ گیا ہے۔

حکام  نے صورتحال سے نمٹنے کیلئے گیس کی ترجیحی بنیادوں پر فراہمی کا منصوبہ ترتیب دیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کو صرف کھانے کے اوقات (ناشتہ، دوپہر اور رات) میں گیس فراہم کی جائے گی، جبکہ دیگر اوقات میں بندش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

دوسری جانب انڈسٹری اور کمرشل صارفین کو گیس کی فراہمی جاری رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ معاشی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔

پنجاب کے مختلف شہروں سے گیس پریشر میں کمی کی شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں، جبکہ لاہور کے گنجان آباد اور ٹیل والے علاقوں میں صارفین کو کم پریشر کا سامنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے