اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.60 قیمت فروخت : 200.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.31 قیمت فروخت : 203.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.92 قیمت فروخت : 76.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501800 دس گرام : 430200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459980 دس گرام : 394347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8290 دس گرام : 7115
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سٹیٹ بینک نے ملکی کرنٹ اکاؤنٹ کے اعداد و شمار جاری کر دیئے

16 Apr 2026
16 Apr 2026

(لاہورنیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان سے ملکی معیشت کیلئے آج دوسری بڑی خبر آگئی، ملکی کرنٹ اکاؤنٹ ایک ماہ میں 363 فیصد بڑھ گیا ہے۔

 

سٹیٹ بینک کے مطابق مارچ میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ ایک ارب 7 کروڑ ڈالرسرپلس رہا، اس سال قبل مارچ 2025ء میں کرنٹ اکاؤنٹ 1 ارب 27 کروڑ ڈالر سر پلس رہا تھا۔

ملکی کرنٹ اکاؤنٹ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں خسارے سے نکل کر 17 کروڑ 40 لاکھ ڈالر پلس ہوگیا، ملکی کرنٹ اکاؤنٹ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 89 کروڑ 60 لاکھ ڈالر خسارے میں تھا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی کرنٹ اکاؤنٹ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 1 ارب 75 کروڑ ڈالر پلس تھا، ملکی کرنٹ اکاؤنٹ فروری 2026 میں 23 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تھا، درآمدات میں کمی، برآمدات کا بڑھنا اور ترسیلات زر میں اضافہ کرنٹ اکاؤنٹ بہتر کر گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے