16 Apr 2026
(لاہور نیوز) ملک بھر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا۔
ذرائع کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 14 ہزار 274 میگاواٹ ہے جبکہ طلب تقریباً 20 ہزار میگاواٹ ریکارڈ کی گئی ہے، شارٹ فال 5 ہزار 726 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق بجلی کی پیداوار میں مختلف ذرائع کا حصہ شامل ہے، جن میں پن بجلی 1 ہزار 530 میگاواٹ، تھرمل پیداوار 7 ہزار 814 میگاواٹ، سولر انرجی 450 میگاواٹ اور ونڈ انرجی 1 ہزار 490 میگاواٹ شامل ہیں۔
اسی طرح نیوکلیئر ذرائع سے 2 ہزار 890 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے جبکہ بیگاس پاور پلانٹس مجموعی طور پر 100 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کر رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق طلب اور رسد میں اس بڑے فرق کے باعث لوڈ مینجمنٹ میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں، جبکہ شہریوں کو بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
