اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.85 قیمت فروخت : 279.35
  • یورو قیمت خرید: 328.73 قیمت فروخت : 329.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.33 قیمت فروخت : 379.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.45 قیمت فروخت : 202.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.45
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.94 قیمت فروخت : 76.08
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.38 قیمت فروخت : 912.01
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 502200 دس گرام : 430600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 460347 دس گرام : 394714
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8266 دس گرام : 7094
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

امن مذاکرات کے دوسرے دور کا اعلان، سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ

15 Apr 2026
15 Apr 2026

(لاہورنیوز) امن مذاکرات سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔

 

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 5000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 640 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 2 ہزار 885 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 68 ہزار 519 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔سٹاک مارکیٹ میں آج 48 ارب 47 کروڑ 33 لاکھ 60 ہزار 446 روپے مالیت کے 60 کروڑ 6 لاکھ 89 ہزار 617 شیئرز کا لین دین ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام تک سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار رہا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 5 ہزار 43 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 65 ہزار 634 پوائنٹس کی سظح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ایران امریکا مذاکرات کے دوسرے راونڈ کے اعلان کے بعد ایشیائی مارکیٹس میں بھی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ سیٹ انڈیکس میں ایک فیصد سے زائد کی تیزی ریکارڈ کی گئی، جاپان کے نکی انڈیکس میں ایک فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 0.76 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی 0.37 فیصد کی تیزی دیکھی گئی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے