15 Apr 2026
(لاہور نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 3500 روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 3 ہزار 462 روپے تک پہنچ گیا، جبکہ 10 گرام سونا 3 ہزار 1 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 31 ہزار 637 روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا، جو 144 روپے بڑھ کر 8 ہزار 404 روپے ہو گئی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا، جہاں فی اونس سونا 35 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 811 ڈالر تک جا پہنچا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 8100 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے مقامی صرافہ مارکیٹ میں خریداروں پر اضافی بوجھ پڑا ہے۔
