اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.85 قیمت فروخت : 279.35
  • یورو قیمت خرید: 328.73 قیمت فروخت : 329.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.33 قیمت فروخت : 379.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.45 قیمت فروخت : 202.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.45
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.94 قیمت فروخت : 76.08
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.38 قیمت فروخت : 912.01
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 502200 دس گرام : 430600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 460347 دس گرام : 394714
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8266 دس گرام : 7094
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

برائلر گوشت کے نرخ میں کمی، قیمت 540 روپے کلو مقرر

16 Apr 2026
16 Apr 2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتیں بدستور عدم استحکام کا شکار ہیں، جہاں برائلر مرغی کے نرخ میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، تاہم گوشت کی قیمتیں تاحال بلند سطح پر برقرار ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے، جس کے بعد فارم گیٹ ریٹ 345 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 359 روپے فی کلو جبکہ پرچون سطح پر 373 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 540 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم شہریوں کو صافی گوشت 600 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، جس پر صارفین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انڈوں کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا ہے، اور فی درجن انڈے 241 روپے پر برقرار ہیں، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی 7,110 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے