(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نےصنعتی ترقی کیلئے میڈ اِن پنجاب پروگرام تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا، مقامی مصنوعات کو فروغ دینے سے روزگار کے مواقعوں کے ساتھ ساتھ صنعتی پیداوار میں بھی اضافہ ہو گا۔
حکا م کے مطابق پنجاب میں کلسٹر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی سفارشات پیش کی گئی ہیں جسکے تحت صنعتی انفراسٹرکچر، لاجسٹکس اور سپلائی چین کو جدید بنایا جائے گا اور جدید ٹیکنالوجی تک رسائی اورجدت کو فروغ دیا جائے گا جبکہ ایس ایم ایز کو خصوصی سہولیات اور مراعات فراہم ہوں گی۔
حکام نے بتایا کہ میڈ ان پنجاب پروگرام کے تحت مقامی مصنوعات کو فروغ ملے گا تو وہیں اپرنٹس شپ پروگرام سے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع بڑھیں گے او رای کامرس پروگرام کے ذریعے کاروباروں کو ڈیجیٹل مارکیٹ تک رسائی ہوگی جبکہ صنعتی کلسٹرز کے قیام سے پیداواری لاگت میں بھی کمی ممکن ہوگی۔
حکام کا کہنا ہے کہ لاجسٹکس نظام بہتر ہونے سے کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئے گی ریگولیٹری سہولت اور عالمی معیار پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گاغیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے سازگار ماحول پیدا کیا جائے گا جبکہ منصوبے سے برآمدات اور صنعتی پیداوار میں اضافہ متوقع ہو گا۔
