14 Apr 2026
(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی کے 41ویں اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا، اسمبلی کا اجلاس 15 اپریل بروز بدھ دوپہر 2 بجے شروع ہو گا۔
اجلاس میں محکمہ ایکسائز پوچھے گئے سوالات کے جوابات دے گا اور اجلاس میں 5 تحریک التواء کار زیر بحث آئیں گی، اجلاس میں دی سٹیمپ (ترمیم) آرڈینینس 2026 پیش کیا جائے گا۔
پنجاب اسمبلی کےاجلاس میں پنجاب فارنزک سائنس اتھارٹی (ترمیم) بل 2026 بھی پیش کیا جائے گا جبکہ اجلاس میں ارکان اسمبلی اہم نوعیت کے معاملات اٹھائیں گے۔
