اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.92 قیمت فروخت : 40.99
  • یورو قیمت خرید: 328.13 قیمت فروخت : 328.71
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.84 قیمت فروخت : 377.51
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.63 قیمت فروخت : 197.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.34 قیمت فروخت : 202.70
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.96 قیمت فروخت : 76.09
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.95 قیمت فروخت : 911.58
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 492300 دس گرام : 422000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 451272 دس گرام : 386831
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7740 دس گرام : 6643
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت کی کاشتکاروں کو خوشخبری ،6ارب روپے کا باردانہ مفت دینے کا اعلان

14 Apr 2026
14 Apr 2026

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم کے کاشتکاروں کو 6 ارب روپے کا باردانہ مفت دینے کا اعلان کردیا جبکہ کاشتکار سے 2500 روپے فی من گندم خریداری کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ رجسٹرڈ کاشتکاروں کو خریداری مرکز سے فی ایکڑ 10 بوری باردانہ دیا جائے گا۔ کسان کارڈ ہولڈرز کاشتکاروں سے ترجیحی بنیادوں پر گندم خریدنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔

2500 روپے فی من کے نرخ پر گندم خریداری کے 72 گھٹنے کے اندر کاشتکار کو ادائیگی ضروری قرار دی گئی ہے۔ صوبائی اور ڈویژن کی سطح پر سٹریٹجک مینجمنٹ کمیٹیاں قائم کردی گئیں، گندم خریداری کے امور کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

مریم نوازنے ”ورک ود پنجاب گورنمنٹ“ پروگرام شروع کرنے کا اعلان بھی کردیا، ایگریکلچر گرایجویٹ سمیت دیگر کو انٹرن شپ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ کسان کو  متاثر نہیں ہونے دیں گے، زرعی ترقی کو پائیدار بنیادوں پر استوار کیا جارہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے