اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.92 قیمت فروخت : 40.99
  • یورو قیمت خرید: 328.13 قیمت فروخت : 328.71
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.84 قیمت فروخت : 377.51
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.63 قیمت فروخت : 197.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.34 قیمت فروخت : 202.70
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.96 قیمت فروخت : 76.09
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.95 قیمت فروخت : 911.58
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 492300 دس گرام : 422000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 451272 دس گرام : 386831
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7740 دس گرام : 6643
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

روڈا کا دریائے راوی پر بند بنانے کا منصوبہ تیزی سے جاری،سی ای او کا دورہ

14 Apr 2026
14 Apr 2026

(ویب ڈیسک) راوی اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (روڈا) کا دریائے راوی پر بند بنانے کا منصوبہ تیزی سے جاری ہے، جس کا مقصد سیلابی خطرات پر قابو پانا اور شہری ترقی کو فروغ دینا ہے۔

سی ای او روڈا عمران امین نے راوی سٹی سمیت روڈا فیز 1، پیکیج 7 اور 8، جبکہ فیز 3 کے پیکیجز 16 تا 19 کا دورہ کیا اور جاری کاموں کا جائزہ لیا۔

ترجمان روڈا کے مطابق دریائے دریائے راوی کے دونوں اطراف 46 کلومیٹر طویل بند تعمیر کیا جا رہا ہے، جو سائفن سے جھوک فارسٹ تک پھیلے گا۔ منصوبے کے تحت دریا کی چوڑائی ایک کلومیٹر رکھی جائے گی تاکہ پانی کے بہاؤ کو بہتر طریقے سے منظم کیا جا سکے۔

سی ای او عمران امین نے راوی سٹی میں تمام ایمبیکمنٹ (بند) کے کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کی، جبکہ فیز 1 اور فیز 3 کے مختلف پیکیجز پر کام تیزی سے جاری ہے۔

روڈا حکام کے مطابق منصوبے کی تکمیل سے بڑے سیلابی ریلے بھی بآسانی گزر سکیں گے، جس سے مستقبل میں سیلابی نقصانات میں نمایاں کمی آئے گی۔

اس موقع پر عمران امین نے محمود بوٹی اور چہارباغ پراجیکٹس کا بھی دورہ کیا، جہاں چہارباغ کے فرنٹ گیٹ پر انہیں بریفنگ دی گئی۔ حکام کے مطابق چہارباغ کو رنگ روڈ اور ایکسپریس وے سے منسلک کیا جا رہا ہے، جس سے اس کی رسائی مزید بہتر ہو جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے