اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.92 قیمت فروخت : 40.99
  • یورو قیمت خرید: 328.13 قیمت فروخت : 328.71
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.84 قیمت فروخت : 377.51
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.63 قیمت فروخت : 197.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.34 قیمت فروخت : 202.70
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.96 قیمت فروخت : 76.09
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.95 قیمت فروخت : 911.58
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 492300 دس گرام : 422000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 451272 دس گرام : 386831
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7740 دس گرام : 6643
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں کوئی ایسا طبقہ نہیں رہا جسکو ریلیف نہ دیا ہو، عظمیٰ بخاری

14 Apr 2026
14 Apr 2026

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں کوئی ایسا طبقہ نہیں رہا جسکو حکومت نے ریلیف نہ دیا ہو۔

اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام  نے حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، ایک حالیہ سروے کے مطابق پنجاب کے 69 فیصد عوام نے وزیر اعلی مریم نواز کی حکومت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور وہ عوام کے اعتماد پر پورا اتر رہی ہیں، صرف دو سال کے عرصے میں وزیر اعلی پنجاب نے عوام میں اپنی مضبوط مقبولیت قائم کی ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ترقی کا سفر جو پہلے صرف لاہور  تک محدود سمجھا جاتا تھا، اب پورے پنجاب میں پھیل چکا ہے اور ہر طبقے کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے، ماضی کے برعکس اب حکومت خود عوام کی دہلیز تک پہنچ رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر سروے میں مریم نواز کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے اور صوبے میں میرٹ، گڈ گورننس اور شفافیت کے نئے معیار قائم کئے گئے ہیں، سفارشی کلچر کے خاتمے کے ساتھ ہر شعبے میں میرٹ کو فروغ دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے