اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.92 قیمت فروخت : 40.99
  • یورو قیمت خرید: 328.13 قیمت فروخت : 328.71
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.84 قیمت فروخت : 377.51
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.63 قیمت فروخت : 197.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.34 قیمت فروخت : 202.70
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.96 قیمت فروخت : 76.09
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.95 قیمت فروخت : 911.58
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 492300 دس گرام : 422000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 451272 دس گرام : 386831
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7740 دس گرام : 6643
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سی ٹی ڈی کے پنجاب بھر میں 113 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 16 دہشتگرد گرفتار

14 Apr 2026
14 Apr 2026

(لاہور نیوز) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے 113 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (IBOs) مکمل کر لیے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران 16 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، ایک خودکش جیکٹ، 14 ڈیٹونیٹرز، 25 فٹ حفاظتی فیوز وائر، ممنوعہ اسٹیکرز، کتابیں اور نقدی برآمد ہوئی۔

گرفتار دہشت گردوں میں غازی مرجان، معین خان، اصیل دین، ناصر شاہ، نصیب خان، ابرار، یوسف، مالے خان اور اسامہ شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور دیگر شہروں میں کی گئیں۔

جھنگ سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا خطرناک خودکش بمبار غازی مرجان گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے خودکش جیکٹ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ جبکہ سرگودھا سے حساس اداروں پر حملوں میں ملوث خطرناک دہشت گرد مالے خان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد پولیس چوکیوں پر حملوں کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے، تاہم بروقت کارروائی سے ممکنہ بڑے نقصان کو ٹال دیا گیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ رواں ہفتے کے دوران 2830 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے، جن میں 190 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، جبکہ 95 ہزار 755 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے