اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شاہدرہ میں سکول ٹیچر کے قتل کا معاملہ، شوہر کے خلاف مقدمہ درج

14 Apr 2026
14 Apr 2026

(لاہور نیوز) شاہدرہ میں سکول ٹیچر کے قتل کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے بیٹے عبدالرحمن کی مدعیت میں اپنے ہی والد کے خلاف کیس درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم شوہر  نے اپنی بیوی شائستہ نسیم کو سر پر گولی مار کر قتل کیا، واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتولہ صبح کے وقت سکول جانے کیلئے گھر سے نکل رہی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ شاہدرہ ٹاؤن کی رہائشی تھیں اور پیشے کے لحاظ سے سکول ٹیچر تھیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق میاں بیوی کے درمیان کچھ عرصے سے گھریلو تنازعہ چل رہا تھا۔

ایف آئی آر میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ ملزم نشے کا عادی ہے اور اس  نے ناحق اپنی اہلیہ کو قتل کیا، پولیس  نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے  کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے