اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 452100 دس گرام : 387600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414422 دس گرام : 355297
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7171 دس گرام : 6154
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جرمنی سے آئے نوجوان کو پارک میں لوٹ لیا گیا، ملزمان فرار

14 Apr 2026
14 Apr 2026

(لاہور نیوز) لاہور میں اسٹریٹ کرائم کی ایک اور واردات نے شہریوں کے تحفظ پر سوالات اٹھا دیئے۔

جرمنی سے چھٹیاں گزارنے آئے ایک نوجوان کو لوٹ لیا گیا، پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ سندر کی حدود میں پیش آیا جہاں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایک پارک میں بیٹھے عبداللہ نصیر کو دو مسلح ملزمان  نے اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا۔

ملزمان نوجوان سے قیمتی موبائل فون اور نقدی چھین کر موقع سے فرار ہو گئے، متاثرہ نوجوان بیرون ملک سے پاکستان آیا تھا اور چھٹیاں گزار رہا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کا نشانہ بن گیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے، تاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے