اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 279.05
  • یورو قیمت خرید: 326.96 قیمت فروخت : 327.55
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.04 قیمت فروخت : 377.72
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.56 قیمت فروخت : 201.92
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.45 قیمت فروخت : 203.81
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.24 قیمت فروخت : 74.37
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.84 قیمت فروخت : 75.97
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.15 قیمت فروخت : 911.78
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487000 دس گرام : 417500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446413 دس گرام : 382706
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8788 دس گرام : 7542
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب بھر میں غیر قانونی اور ناقص پلاسٹک بیگز کیخلاف کارروائیاں تیز

13 Apr 2026
13 Apr 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں پنجاب بھر میں غیر قانونی اور ناقص پلاسٹک بیگز کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر علی اعجاز کی سربراہی میں محکمہ ماحولیات کی ٹیم  نے اچھرہ مارکیٹ  میں کارروائی کرتے ہوئے 75 مائیکرون سے کم موٹائی والے پلاسٹک بیگز استعمال کرنے والی 3 دکانوں کو سیل کر دیا جبکہ خلاف ورزی پر بھاری جرمانے بھی عائد کئے گئے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق صرف 75 مائیکرون موٹائی کے پلاسٹک بیگز کے استعمال کی اجازت ہے جبکہ اس سے کم موٹائی والے شاپر بیگز کا استعمال اور فروخت مکمل طور پر ممنوع اور قابلِ سزا جرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں ناقص کوالٹی پلاسٹک بیگز کی تیاری، سپلائی اور استعمال پر مکمل پابندی عائد ہے، اس قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے تاہم خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق اس مہم کا مقصد ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانا اور شہریوں کو صاف اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے