اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں سورج آب و تاب سے چمکنے لگا، درجہ حرارت میں اضافہ

13 Apr 2026
13 Apr 2026

(لاہور نیوز) باغوں کے شہر لاہور میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جہاں موسم نے گرمی کی شدت کی طرف رخ کرنا شروع کر دیا ہے۔

آج صبح سویرے سورج پوری آب و تاب کے ساتھ طلوع ہوا، جس کے باعث شہر میں دن کے آغاز سے ہی حدت محسوس کی جا رہی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جو گرمی کی شدت کو مزید بڑھا رہا ہے، اس وقت لاہور میں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہلکی ٹھنڈی ہوا بھی چل رہی ہے، جس سے موسم میں کچھ حد تک توازن برقرار ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 17 اپریل تک لاہور میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، جس سے درجہ حرارت میں کمی اور موسم خوشگوار ہونے کی توقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے