اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

چوہدری شجاعت حسین سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

12 Apr 2026
12 Apr 2026

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ کے صدرو سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی  سیاسی صورتحال بالخصوص بلوچستان کی ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا، صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین بھی  ملاقات میں موجود تھے۔ 

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین نے ہر دور میں سیاسی استحکام اور جمہوریت کے فروغ کے لئے اہم ترین کردار ادا کیا، ان جیسے مدبر سیاستدان تمام عوامی نمائندوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔

ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے پنجاب میں صنعت و تجارت کی ترقی کے لیے چوہدری شافع حسین کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ 

چوہدری شجاعت حسین  نے کہا کہ بلوچستان کے حالات کی بہتری کیلئے تمام مکتبہ فکر کے لوگ مل کر کام کریں اور باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے، بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کی بہتری کیلئے بلوچستان کے لوگوں کی خواہشات کے مطابق عمل کیا جائے، بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کو بھی وہاں کی عوام کی خواہشات کے مطابق آگے بڑھایا جائے۔

سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے بلوچستان میں قیام امن اور عالمی امن کے حوالے سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خدمات کو سراہا۔ چوہدری شجاعت حسین  نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں اپنی کتاب  پیش کی۔ 

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ چوہدری شافع حسین  نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے، سرمایہ کاروں کو ایک ہی چھت تلے سہولیات کی فراہمی سے تیزی سے نئے کارخانہ لگ رہے ہیں، گزشتہ اڑھائی سالوں میں پنجاب میں اربوں روپے کی  غیر ملکی نئی سرمایہ کاری ہو چکی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے